Sunan Abi Dawood Hadith 2641 (سنن أبي داود)
[2641]صحیح
صحیح بخاری (392)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَنَسٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّی يَشْہَدُوا أَنْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ،وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ،وَأَنْ يَسْتَقْبِلُوا قِبْلَتَنَا،وَأَنْ يَأْكُلُوا ذَبِيحَتَنَا،وَأَنْ يُصَلُّوا صَلَاتَنَا،فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ حَرُمَتْ عَلَيْنَا دِمَاؤُہُمْ،وَأَمْوَالُہُمْ إِلَّا بِحَقِّہَا،لَہُمْ مَا لِلْمُسْلِمِينَ،وَعَلَيْہِمْ مَا عَلَی الْمُسْلِمِينَ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ لوگوں سے قتال کروں حتیٰ کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا اور کوئی معبود نہیں اور محمد (ﷺ) اس کے بندے اور رسول ہیں،اور وہ ہمارے قبلے کی طرف رخ کریں،ہمارا ذبیحہ کھائیں اور ہماری طرح نماز پڑھیں،لوگ جب یہ سب کچھ کریں تو ان کے خون اور مال ہم پر حرام ہوں گے الا یہ کہ اس (کلمہ توحید و اسلام) کا کوئی حق ہو۔ان کے حقوق وہی ہوں گے جو مسلمانوں کے ہیں اور ان کے فرائض بھی وہی ہوں گے جو مسلمانوں کے ہیں۔“