Sunan Abi Dawood Hadith 2651 (سنن أبي داود)

[2651]صحیح

صحیح بخاری (3081) صحیح مسلم (2494)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ،عَنْ خَالِدٍ،عَنْ حُصَيْنٍ،عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ،عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ،عَنْ عَلِيٍّ... بِہَذِہِ الْقِصَّةِ،قَالَ: انْطَلَقَ حَاطِبٌ،فَكَتَبَ إِلَی أَہْلِ مَكَّةَ, أَنَّ مُحَمَّدًا ﷺ قَدْ سَارَ إِلَيْكُمْ... وَقَالَ فِيہِ: قَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ فَانْتَحَيْنَاہَا،فَمَا وَجَدْنَا مَعَہَا كِتَابًا،فَقَالَ عَلِيٌّ: وَالَّذِي يُحْلَفُ بِہِ لَأَقْتُلَنَّكِ أَوْ لَتُخْرِجِنَّ الْكِتَابَ،وَسَاقَ الْحَدِيثَ.

سیدنا ابوعبدالرحمٰن سلمی،سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ قصہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا حاطب رضی اللہ عنہ نے اہل مکہ کو لکھا تھا کہ محمد ﷺ تمہاری طرف رخ کرنے والے ہیں۔اس روایت میں ہے کہ اس عورت نے کہا: میرے پاس خط نہیں ہے۔تو ہم نے اس کی اونٹنی کو بٹھا لیا مگر ہمیں اس کے پاس کوئی خط نہ ملا سیدنا علی رضی اللہ عنہ بولے: قسم اس ذات کی جس کی قسم اٹھائی جاتی ہے! میں تجھے قتل کر ڈالوں گا،نہیں تو خط نکال دے۔اور حدیث بیان کی۔