Sunan Abi Dawood Hadith 2659 (سنن أبي داود)
[2659]حسن
أخرجہ النسائي (2559 وسندہ حسن) یحیی بن أبي کثیر صرح بالسماع عندہ مشکوۃ المصابیح (3319)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ وَمُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَعْنَی وَاحِدٌ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبَانُ،قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنِ ابْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ،أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ: مِنَ الْغَيْرَةِ مَا يُحِبُّ اللہُ،وَمِنْہَا مَا يُبْغِضُ اللہُ, فَأَمَّا الَّتِي يُحِبُّہَا اللہُ, فَالْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ،وَأَمَّا الْغَيْرَةُ الَّتِي يُبْغِضُہَا اللہُ, فَالْغَيْرَةُ فِي غَيْرِ رِيبَةٍ،وَإِنَّ مِنَ الْخُيَلَاءِ مَا يُبْغِضُ اللہُ،وَمِنْہَا مَا يُحِبُّ اللہُ, فَأَمَّا الْخُيَلَاءُ الَّتِي يُحِبُّ اللہُ فَاخْتِيَالُ الرَّجُلِ نَفْسَہُ عِنْدَ الْقِتَالِ،وَاخْتِيَالُہُ عِنْدَ الصَّدَقَةِ،وَأَمَّا الَّتِي يُبْغِضُ اللہُ, فَاخْتِيَالُہُ فِي الْبَغْيِ. قَالَ مُوسَی: وَالْفَخْرِ.
سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے ’’غیرت کے کچھ انداز اللہ تعالیٰ کو محبوب اور کچھ ناپسند ہیں،اللہ عزوجل کی پسندیدہ غیرت وہ ہے جو شبہ کی بنا پر ہو،مگر ایسی غیرت جو بغیر کسی شبہ کے ہو،اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔اسی طرح بڑائی کا اظہار بھی کچھ ایسا ہے جو اللہ کو ناپسند ہے اور کچھ پسندیدہ ہے۔پسندیدہ بڑائی کا اظہار وہ ہے جو قتال کے وقت مجاہد اپنے متعلق کرتا ہے یا صدقہ کرتے وقت ہو،اور بڑائی کا اظہار جو اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے وہ ہے جو ظلم اور تعدی میں ہو۔‘‘ موسیٰ بن اسمٰعیل (شیخ ابوداؤد رحمہ اللہ) نے (ناپسندیدہ بڑائی کے اظہار میں) ’’نسب میں فخر‘‘ کا بھی ذکر کیا۔