Sunan Abi Dawood Hadith 2663 (سنن أبي داود)
[2663]صحیح
صحیح بخاری (3984، 3985)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ،حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ،عَنْ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ حِينَ اصْطَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ-: إِذَا أَكْثَبُوكُمْ-يَعْنِي: إِذَا غَشُوكُمْ-, فَارْمُوہُمْ بِالنَّبْلِ،وَاسْتَبْقُوا نَبْلَكُمْ.
سیدنا حمزہ بن ابی اسید اپنے والد (ابواسید مالک بن ربیعہ انصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ہم نے بدر میں صفیں بنا لیں تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جب وہ تمہارے قریب ہوں (تمہاری زد میں آ جائیں) تو تیر مارنا اور اپنے تیروں کو محفوظ رکھنا۔‘‘ (بلا ضرورت تیر نہ چلانا،تاکہ تیر محفوظ رہیں)۔