Sunan Abi Dawood Hadith 2664 (سنن أبي داود)

[2664] إسنادہ ضعیف

إسحاق بن نجیح: کذاب (تحقیقی وعلمی مقالات 5/ 50)

انوار الصحیفہ ص 97

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی،حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَجِيحٍ وَلَيْسَ بِالْمَلْطِيِّ،عَنْ مَالِكِ بْنِ حَمْزَةَ بْنِ أَبِي أُسَيْدٍ السَّاعِدِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ﷺ-يَوْمَ بَدْرٍ-: إِذَا أَكْثَبُوكُمْ فَارْمُوہُمْ بِالنَّبْلِ،وَلَا تَسُلُّوا السُّيُوفَ،حَتَّی يَغْشَوْكُمْ

سیدنا مالک بن حمزہ ابی اسید الساعدی اپنے والد سے وہ دادا (ابواسید مالک بن ربیعہ انصاری رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بدر والے دن فرمایا ’’جب وہ تمہارے قریب آ جائیں (اور تمہاری زد میں ہوں) تب ان پر تیر مارنا اور تلوار بھی اسی وقت سونتنا جب وہ تم پر چھا جائیں۔‘‘ (اور تلوار کی مار پر ہوں)۔