Sunan Abi Dawood Hadith 2665 (سنن أبي داود)
[2665] إسنادہ ضعیف
أبو إسحاق مدلس وعنعن
وللحدیث شواھد ضعیفۃ فی السیرۃ لا بن ھشام (277/2) والسنن الکبری للبیہقي (9 / 131) وغیرھما
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ،أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ،عَنْ عَلِيٍّ،قَالَ: تَقَدَّمَ-يَعْنِي: عُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ-،وَتَبِعَہُ ابْنُہُ وَأَخُوہُ،فَنَادَی: مَنْ يُبَارِزُ؟ فَانْتَدَبَ لَہُ شَبَابٌ مِنَ الْأَنْصَارِ،فَقَالَ: مَنْ أَنْتُمْ؟ فَأَخْبَرُوہُ،فَقَالَ: لَا حَاجَةَ لَنَا فِيكُمْ،إِنَّمَا أَرَدْنَا بَنِي عَمِّنَا،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: قُمْ يَا حَمْزَةُ،قُمْ يَا عَلِيُّ،قُمْ يَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْحَارِثِ! فَأَقْبَلَ حَمْزَةُ إِلَی عُتْبَةَ،وَأَقْبَلْتُ إِلَی شَيْبَةَ،وَاخْتُلِفَ بَيْنَ عُبَيْدَةَ وَالْوَلِيدِ ضَرْبَتَانِ،فَأَثْخَنَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا صَاحِبَہُ،ثُمَّ مِلْنَا عَلَی الْوَلِيدِ فَقَتَلْنَاہُ،وَاحْتَمَلْنَا عُبَيْدَةَ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (جنگ بدر میں) عتبہ بن ربیعہ سامنے آیا اور اس کے پیچھے اس کا بیٹا اور بھائی بھی آ گئے تو اس نے للکارا: کون ہے جو مقابلے میں آئے؟ اس پر انصاری جوان سامنے آئے۔اس نے پوچھا: تم کون ہو؟ تو انہوں نے اس کو بتا دیا (کہ ہم انصاری جوان ہیں) اس نے کہا: ہمیں تم سے کوئی مطلب نہیں۔ہم اپنے چچا زاد چاہتے ہیں۔تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’اٹھو،اے حمزہ! اٹھو،اے علی! اٹھو،اے عبیدہ بن حارث!) چنانچہ حمزہ رضی اللہ عنہ عتبہ کے مقابل ہوئے اور میں (علی) شیبہ کے سامنے آیا۔عبیدہ اور ولید کے درمیان دو دو واروں کا مقابلہ ہوا اور ہر ایک کو ایک دوسرے سے چوٹیں لگیں (اور زخمی ہوئے) پھر ہم دونوں ولید پر چڑھ دوڑے اور اس کو قتل کر ڈالا اور عبید کو اٹھا لائے۔