Sunan Abi Dawood Hadith 2667 (سنن أبي داود)

[2667] إسنادہ ضعیف

قتادۃ مدلس وعنعن

وحدیث أحمد (5/ 20) یغني عن ھذا الحدیث

انوار الصحیفہ ص 97

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ،حَدَّثَنِي أَبِي،عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الْہَيَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ،أَنَّ عِمْرَانَ أَبَقَ لَہُ غُلَامٌ،فَجَعَلَ لِلَّہِ عَلَيْہِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَيْہِ, لَيَقْطَعَنَّ يَدَہُ،فَأَرْسَلَنِي لِأَسْأَلَ لَہُ،فَأَتَيْتُ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ فَسَأَلْتُہُ؟ فَقَال: كَانَ نَبِيُّ اللہِ ﷺ يَحُثُّنَا عَلَی الصَّدَقَةِ،وَيَنْہَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ،فَأَتَيْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ فَسَأَلْتُہُ؟ فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَحُثُّنَا عَلَی الصَّدَقَةِ وَيَنْہَانَا عَنِ الْمُثْلَةِ.

سیدنا ہیاج بن عمران سے مروی ہے (کہتے ہیں) کہ (میرے والد) عمران کا ایک غلام بھاگ گیا تو اس نے اللہ کی قسم کھائی کہ اگر وہ میرے ہاتھ آ گیا تو اس کا ہاتھ کاٹ ڈالوں گا۔پس اس نے مجھے (ہیاج کو) بھیجا کہ یہ مسئلہ پوچھوں۔تو میں سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے دریافت کیا،تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ہمیں صدقہ دینے کی ترغیب دیا کرتے تھے اور (مقتول کا) مثلہ کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے۔میں پھر سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور ان سے بھی دریافت کیا،تو انہوں نے بھی یہی کہا کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں صدقہ دینے کی ترغیب دیا کرتے تھے اور مقتول کا مثلہ کرنے سے منع فرمایا کرتے تھے۔