Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 267 (سنن أبي داود)

[267] إسنادہ ضعیف

نسائی (288)

ند بۃ مولاۃ میمونۃ: مجھولۃ،لم یوثقھا غیر ابن حبان

وأحادیث البخاري (303) و مسلم (294،295) تغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 23

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَوْہَبٍ الرَّمْلِيُّ،حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ حَبِيبٍ مَوْلَی عُرْوَةَ،عَنْ نُدْبَةَ مَوْلَاةِ مَيْمُونَةَ،عَنْ مَيْمُونَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ: يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِہِ وَہِيَ حَائِضٌ،إِذَا كَانَ عَلَيْہَا إِزَارٌ إِلَی أَنْصَافِ الْفَخِذَيْنِ أَوِ الرُّكْبَتَيْنِ تَحْتَجِزُ بِہِ.

ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ اپنی ازواج میں سے کسی ایک کے ساتھ لیٹ جایا کرتے تھے جبکہ وہ حیض سے ہوتی اور اس پر آدھی رانوں تک یا گھٹنوں تک کپڑا ہوتا اور وہ اس کپڑے سے اپنے (زیریں) جسم ڈھانپے ہوتی تھی۔