Sunan Abi Dawood Hadith 2672 (سنن أبي داود)

[2672]صحیح

صحیح بخاری (3012) صحیح مسلم (1745)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللہِ،عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنْ الصَّعْبِ ابْنِ جَثَّامَةَ،أَنَّہُ سَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ الدَّارِ مِنْ الْمُشْرِكِينَ،يُبَيَّتُونَ،فَيُصَابُ مِنْ ذَرَارِيِّہِمْ،وَنِسَائِہِمْ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ہُمْ مِنْہُمْ. وَكَانَ عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ دِينَارٍ يَقُولُ: ہُمْ مِنْ آبَائِہِمْ

سیدنا صعب بن جثامہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا تھا کہ مشرکین کے گھر والوں کا کیا حکم ہے جبکہ ان پر شب خون مارا جاتا ہے تو چھوٹے بچے اور عورتیں بھی اس کی زد میں آ جاتے ہیں،تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’وہ بھی انہی میں سے ہیں۔‘‘ اور عمرو (بن دینار) کہا کرتے تھے ’’وہ بھی اپنے آباء میں سے ہیں۔‘‘ زہری رحمہ اللہ نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اس کے بعد عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع فرما دیا تھا۔