Sunan Abi Dawood Hadith 2684 (سنن أبي داود)
[2684] إسنادہ ضعیف
عمرو بن عثمان بن عبد الرحمٰن: مجہول الحال،وثقہ ابن حبان وحدہ من أئمۃ الجرح والتعدیل
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،قَالَ:،حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ،أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعٍ الْمَخْزُومِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنِي جَدِّي،عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ: أَرْبَعَةٌ لَا أُؤَمِّنُہُمْ فِي حِلٍّ،وَلَا حَرَمٍ. فَسَمَّاہُمْ،قَالَ: وَقَيْنَتَيْنِ كَانَتَا لِمِقْيَسٍ،فَقُتِلَتْ إِحْدَاہُمَا،وَأَفْلَتَتِ الْأُخْرَی فَأَسْلَمَتْ. قَالَ أَبو دَاود: لَمْ أَفْہَمْ إِسْنَادَہُ مِنِ ابْنِ الْعَلَاءِ كَمَا أُحِبُّ.
عمرو بن عثمان بن عبدالرحمٰن اپنے دادا سے،وہ اپنے والد سے (سعید بن بربوع مخزومی رضی اللہ عنہ سے) روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن فرمایا تھا ’’چار اشخاص کو میں حل یا حرم میں (حدود حرم میں یا اس سے باہر کہیں بھی) پناہ نہیں دیتا۔‘‘ چنانچہ ان کے نام گنوائے۔اور دو لونڈیاں تھیں جو گانے بجانے کا کام کرتی تھیں اور مقیس کی ملکیت تھیں ایک کو قتل کر دیا گیا اور دوسری بھاگ نکلی اور بعد میں اسلام لے آئی۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: میں اس حدیث کی سند (اپنے شیخ) محمد بن علاء سے کماحقہ نہیں سمجھ سکا تھا۔