Sunan Abi Dawood Hadith 2685 (سنن أبي داود)
[2685]صحیح
صحیح بخاری (3044) صحیح مسلم (1357)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ دَخَلَ مَكَّةَ عَامَ الْفَتْحِ،وَعَلَی رَأْسِہِ الْمِغْفَرُ،فَلَمَّا نَزَعَہُ،جَاءَہُ رَجُلٌ،فَقَالَ: ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ؟ فَقَالَ: اقْتُلُوہ. قَالَ أَبو دَاود: ابْنُ خَطَلٍ اسْمُہُ عَبْدُ اللہِ،وَكَانَ أَبُو بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيُّ قَتَلَہُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ ﷺ مکہ میں داخل ہوئے ‘ تو آپ ﷺ کے سر پر خود تھی۔جب آپ ﷺ نے اسے اتارا تو آپ ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور بتایا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں کے ساتھ چمٹا ہوا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کو قتل کر ڈالو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابن خطل کا نام عبداللہ تھا اور سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کیا تھا۔