Sunan Abi Dawood Hadith 2686 (سنن أبي داود)
[2686] إسنادہ ضعیف
إبراہیم النخعي مدلس وعنعن
وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الرَّقِّيُّ،قَالَ:،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ،أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو،عَنْ زَيْدِ ابْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ،قَالَ: أَرَادَ الضَّحَّاكُ بْنُ قَيْسٍ أَنْ يَسْتَعْمِلَ مَسْرُوقًا فَقَالَ لَہُ عُمَارَةُ بْنُ عُقْبَةَ: أَتَسْتَعْمِلُ رَجُلًا مِنْ بَقَايَا قَتَلَةِ عُثْمَانَ؟ فَقَالَ لَہُ مَسْرُوقٌ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْعُودٍ،-وَكَانَ فِي أَنْفُسِنَا مَوْثُوقَ الْحَدِيثِ-،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمَّا أَرَادَ قَتْلَ أَبِيكَ،قَالَ: مَنْ لِلصِّبْيَةِ؟،قَالَ: النَّارُ،فَقَدْ رَضِيتُ لَكَ مَا رَضِيَ لَكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ.
جناب ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے کہا ضحاک بن قیس نے ارادہ کیا کہ مسروق کو عامل بنائے۔تو عمارہ بن عقبہ نے کہا: کیا تم ایسے آدمی کو عامل بنانا چاہتے ہو جو عثمان رضی اللہ عنہ کے قاتلوں میں سے باقی رہ گیا ہے؟ تو مسروق نے اس سے کہا: ہمیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا اور وہ ہمارے نزدیک حدیث بیان کرنے میں معتبر تھے کہ نبی کریم ﷺ نے،جب تیرے باپ (عقبہ بن ابی معیط) کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اس (عقبہ) نے کہا: میرے بچوں کا کفیل کون ہو گا؟ آپ نے فرمایا ’’آگ‘‘ سو میں بھی تیرے لیے وہی چیز پسند کرتا ہوں جسے تیرے لیے رسول اللہ ﷺ نے پسند کیا تھا۔