Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 269 (سنن أبي داود)

[269]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ سَمِعْتُ خِلَاسًا الْہَجَرِيَّ،قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ, تَقُولُ: كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ ﷺ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ،وَأَنَا حَائِضٌ طَامِثٌ, فَإِنْ أَصَابَہُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَكَانَہُ وَلَمْ يَعْدُہُ،ثُمَّ صَلَّی فِيہِ،وَإِنْ أَصَابَ –تَعْنِي: ثَوْبَہُ-مِنْہُ شَيْءٌ غَسَلَ مَكَانَہُ وَلَمْ يَعْدُہُ،ثُمَّ صَلَّی فِيہِ.

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں کہ میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی چادر میں رات گزارتے اور میں حیض سے ہوتی،اگر آپ کو مجھ سے کچھ لگ جاتا تو اتنی جگہ دھو لیتے اور اس سے آگے نہ بڑھتے اور نماز پڑھ لیتے۔اور اگر کپڑے کو کچھ لگ جاتا تو بھی اسی قدر جگہ دھوتے اس سے آگے نہ بڑھتے اور اسی میں نماز پڑھ لیتے۔