Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 270 (سنن أبي داود)

[270] إسنادہ ضعیف

الإفریقي: ضعیف

وعمارۃ بن غراب: مجہول (تقریب: 4857) وعمتہ: لم أعرفھا

انوار الصحیفہ ص 23

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ،حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ بْنِ غَانِمٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ،عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غُرَابٍ،قَالَ: إِنَّ عَمَّةً لَہُ حَدَّثَتْہُ،أَنَّہَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: إِحْدَانَا تَحِيضُ وَلَيْسَ لَہَا وَلِزَوْجِہَا إِلَّا فِرَاشٌ وَاحِدٌ؟! قَالَتْ: أُخْبِرُكِ بِمَا صَنَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: دَخَلَ فَمَضَی إِلَی مَسْجِدِہِ-قَالَ أَبُو دَاوُد: تَعْنِي مَسْجِدَ بَيْتِہِ-،فَلَمْ يَنْصَرِفْ حَتَّی غَلَبَتْنِي عَيْنِي وَأَوْجَعَہُ الْبَرْدُ،فَقَالَ: ادْنِي مِنِّي!،فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ،فَقَالَ: وَإِنِ،اكْشِفِي عَنْ فَخِذَيْكِ،فَكَشَفْتُ فَخِذَيَّ،فَوَضَعَ خَدَّہُ وَصَدْرَہُ عَلَی فَخِذِي،وَحَنَيْتُ عَلَيْہِ حَتَّی دَفِئَ وَنَامَ.

جناب عمارہ بن غراب کہتے ہیں کہ ان کی پھوپھی نے انہیں بتایا کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا،کہا کہ ہم میں سے ایک حائضہ ہوتی ہے اور اس کے لیے اور اس کے شوہر کے لیے صرف ایک ہی بستر ہوتا ہے۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی ایک بار کی بات بتاتی ہوں کہ آپ (گھر میں) تشریف لائے اور مسجد میں چلے گئے،امام ابوداود رحمہ اللہ نے کہا اس سے مراد گھر میں نماز کی جگہ پر،پھر آپ فارغ نہ ہوئے حتی کہ میری آنکھیں بوجھل ہو گئیں (یعنی نیند نے آ لیا) اور آپ کو سردی نے ستایا تو فرمایا ’’میرے قریب ہو جاؤ۔‘‘ میں نے کہا: میں حیض سے ہوں۔آپ نے کہا ’’اپنی رانوں سے کپڑا ہٹاؤ۔‘‘ میں نے اپنی رانوں سے کپڑا ہٹا لیا تو آپ نے اپنا رخسار اور سینہ میری رانوں پر رکھ دیا اور میں بھی آپ پر جھک گئی حتی کہ آپ گرم ہو گئے اور سو رہے۔