Sunan Abi Dawood Hadith 2695 (سنن أبي داود)

[2695]صحیح

صحیح بخاری (3065)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی،قَالَ:،حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ح،وحَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحٌ،قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَنَسٍ،عَنْ أَبِي طَلْحَةَ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا غَلَبَ عَلَی قَوْمٍ،أَقَامَ بِالْعَرْصَةِ ثَلَاثًا. قَالَ ابْنُ المُثَنَّی: إِذَا غَلَبَ قَوْمًا أَحَبَّ أَنْ يُقِيمَ بِعَرْصَتِہِمْ ثَلَاثًا. قَالَ أَبو دَاود: كَانَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ يَطْعَنُ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ لِأَنَّہُ لَيْسَ مِنْ قَدِيمِ حَدِيثِ سَعِيدٍ لِأَنَّہُ تَغَيَّرَ سَنَةَ خَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ وَلَمْ يُخْرِجْ ہَذَا الْحَدِيثَ إِلَّا بِأَخَرَةٍ. قَالَ أَبو دَاود: يُقَالُ إِنَّ وَكِيعًا حَمَلَ عَنْہُ فِي تَغَيُّرِہِ.

سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی قوم پر غالب آ جاتے تو (اس کے بعد) تین دن تک ان کے علاقے میں اقامت فرماتے۔ابن مثنیٰ نے کہا: جب آپ ﷺ کسی قوم پر غالب آ جاتے تو پسند فرماتے کہ ان کے علاقے میں تین دن اقامت کریں۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں محدث یحییٰ بن سعید اس حدیث پر اعتراض کیا کرتے تھے کہ یہ سعید (ابن ابی عروبہ) کی قدیم روایات میں سے نہیں ہے کیونکہ سن 45 ہجری میں ان کا حافظ بگڑ گیا تھا۔اور انہوں نے یہ حدیث اس عارضے کے بعد ہی بیان کی ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں (کہا جاتا ہے کہ وکیع نے ان سے یہ حدیث حافظہ کی خرابی کے دنوں میں لی تھی)۔