Sunan Abi Dawood Hadith 2699 (سنن أبي داود)
[2699]إسنادہ صحیح
أخرجہ ابن ماجہ (2847 وسندہ صحیح)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْنَی،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: ذَہَبَ فَرَسٌ لَہُ،فَأَخَذَہَا الْعَدُوُّ،فَظَہَرَ عَلَيْہِمُ الْمُسْلِمُونَ،فَرُدَّ عَلَيْہِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللہِ ﷺ،وَأَبَقَ عَبْدٌ لَہُ فَلَحِقَ بِأَرْضِ الرُّومِ،فَظَہَرَ عَلَيْہِمُ الْمُسْلِمُونَ،فَرَدَّہُ عَلَيْہِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ بَعْدَ النَّبِيِّ ﷺ
(محمد بن سلیمان الانباری کی سند سے مروی ہے) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ان کا ایک گھوڑا بھاگ گیا تو دشمن نے اسے پکڑ لیا۔پھر مسلمان ان پر غالب آ گئے تو وہ گھوڑا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کو واپس دے دیا گیا۔(ایک اور موقع پر) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کا ایک غلام بھاگ گیا اور رومیوں کے علاقے میں چلا گیا۔مسلمان ان پر غالب آئے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے یہ ان کو واپس کر دیا اور نبی کریم ﷺ کے بعد کا واقعہ ہے۔