Sunan Abi Dawood Hadith 2702 (سنن أبي داود)
[2702]صحیح
صحیح بخاری (3153) صحیح مسلم (1772)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَالْقَعْنَبِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ،عَنْ حُمَيْدٍ يَعْنِي ابْنَ ہِلَالٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ،قَالَ: دُلِّيَ جِرَابٌ مِنْ شَحْمٍ يَوْمَ خَيْبَرَ،قَالَ: فَأَتَيْتُہُ،فَالْتَزَمْتُہُ،قَالَ: ثُمَّ قُلْتُ: لَا أُعْطِي مِنْ ہَذَا أَحَدًا الْيَوْمَ شَيْئًا،قَالَ: فَالْتَفَتُّ،فَإِذَا رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَبَسَّمُ إِلَيَّ
سیدنا عبداللہ بن مغفلرضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ خیبر کے روز چربی سے بھرا ایک تھیلا اوپر سے لڑھکایا گیا۔میں نے آگے بڑھ کر اسے جھپٹ لیا،پھر میں نے کہا: آج میں اس میں سے کسی کو کچھ نہیں دوں گا۔میں نے گردن موڑی تو دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ میری جانب (دیکھ کر) مسکرا رہے تھے۔