Sunan Abi Dawood Hadith 2703 (سنن أبي داود)

[2703]إسنادہ حسن

أخرجہ أحمد (5/62، 63)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ،قَالَ:،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ،عَنْ يَعْلَی بْنِ حَكِيمٍ،عَنْ أَبِي لَبِيدٍ،قَالَ: كُنَّا مَعَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ بِكَابُلَ،فَأَصَابَ النَّاسُ غَنِيمَةً،فَانْتَہَبُوہَا،فَقَامَ خَطِيبًا،فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَنْہَی عَنِ النُّہْبَی،فَرَدُّوا مَا أَخَذُوا،فَقَسَمَہُ بَيْنَہُمْ

ابو لبید بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی معیت میں کابل میں تھے۔لوگوں کو غنیمت ملی تو ہر ایک نے اسے لوٹ لیا۔پس انہوں نے خطبہ دیا اور فرمایا میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ آپ ﷺ نے لوٹ سے منع کیا ہے۔چنانچہ ان لوگوں نے جو کچھ لیا تھا سب واپس کر دیا۔پھر عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ نے اسے ان میں تقسیم کر دیا۔