Sunan Abi Dawood Hadith 2704 (سنن أبي داود)

[2704]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (4020)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ ابْنِ أَبِي أَوْفَی،قَالَ: قُلْت:ُ ہَلْ كُنْتُمْ تُخَمِّسُونَ-يَعْنِي: الطَّعَامَ-فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ فَقَالَ: أَصَبْنَا طَعَامًا يَوْمَ خَيْبَرَ،فَكَانَ الرَّجُلُ يَجِيءُ،فَيَأْخُذُ مِنْہُ مِقْدَارَ مَا يَكْفِيہِ،ثُمَّ يَنْصَرِفُ

محمد بن ابی مجالد نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا آپ لوگ رسول اللہ ﷺ کے دور میں کھانے پینے کی اشیا میں سے خمس نکالا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: ہمیں خیبر کے روز غلہ ملا تو ضرورت مند آتا اور جس قدر اسے ضرورت ہوتی لے کر چلا جاتا۔