Sunan Abi Dawood Hadith 2705 (سنن أبي داود)

[2705]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ،حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ،عَنْ عَاصِمٍ يَعْنِي ابْنَ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ،قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ،فَأَصَابَ النَّاسَ حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ وَجَہْدٌ،وَأَصَابُوا غَنَمًا،فَانْتَہَبُوہَا،فَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي،إِذْ جَاءَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْشِي عَلَی قَوْسِہِ،فَأَكْفَأَ قُدُورَنَا بِقَوْسِہِ ثُمَّ جَعَلَ يُرَمِّلُ اللَّحْمَ بِالتُّرَابِ،ثُمَّ قَالَ: إِنَّ النُّہْبَةَ لَيْسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ الْمَيْتَةِ-أَوْ إِنَّ الْمَيْتَةَ لَيْسَتْ بِأَحَلَّ مِنَ النُّہْبَةِ-. الشَّكُّ مِنْ ہَنَّادٍ.

ایک انصاری صحابی نے کہا: ہم لوگ ایک سفر میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ روانہ ہوئے۔لوگوں کو انتہائی احتیاج اور بڑی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔انہیں بکریاں مل گئیں جو انہوں نے لوٹ لیں (اور تقسیم نہ کیں) ہمارے دیگچے ابل رہے تھے۔(گوشت پک رہا تھا) کہ رسول اللہ ﷺ اپنی قوس کے سہارے چلتے ہوئے تشریف لائے اور ہمارے دیگچوں کو اپنی قوس سے الٹ دیا اور گوشت کو مٹی میں لتھیڑنے لگے اور فرمایا ’’لوٹ کا مال مردار سے زیادہ حلال نہیں۔‘‘ یا یوں فرمایا ’’مردار کا گوشت لوٹ کے مال سے زیادہ حلال نہیں۔‘‘ یہ شک ہناد کو ہوا ہے۔