Sunan Abi Dawood Hadith 2707 (سنن أبي داود)

[2707]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ،عَنْ يَحْيَی بْنِ حَمْزَةَ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الْعَزِيزِ شَيْخٌ مِنْ أَہْلِ الْأُرْدُنِّ،عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ،قَالَ: رَابَطْنَا مَدِينَةَ قِنَّسْرِينَ مَعَ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ،فَلَمَّا فَتَحَہَا،أَصَابَ فِيہَا غَنَمًا وَبَقَرًا،فَقَسَمَ فِينَا طَائِفَةً مِنْہَا،وَجَعَلَ بَقِيَّتَہَا فِي الْمَغْنَمِ،فَلَقِيتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ،فَحَدَّثْتُہُ،فَقَالَ مُعَاذٌ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ خَيْبَرَ،فَأَصَبْنَا فِيہَا غَنَمًا،فَقَسَمَ فِينَا رَسُولُ اللہِ ﷺ طَائِفَةً،وَجَعَلَ بَقِيَّتَہَا فِي الْمَغْنَمِ

سیدنا عبدالرحمٰن بن غنم رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ہم نے سیدنا شرجیل بن سمط رضی اللہ عنہ کی معیت میں قنسرین شہر کا محاصرہ کیا۔جب انہوں نے اس کو فتح کر لیا تو وہاں سے انہیں بکریاں اور گائیں ملیں۔انہوں نے ان میں سے ایک حصہ ہم میں تقسیم کر دیا اور باقی کو غنیمت میں جمع کر لیا۔پھر میں (عبدالرحمٰن بن غنم) سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے ملا اور یہ سب بتایا،تو انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ غزوہ خیبر میں شرکت کی،پس ہمیں بکریاں ملیں،تو رسول اللہ ﷺ نے کچھ کو ہم میں تقسیم کر دیا (کھانے کے لیے) اور باقی کو مال غنیمت میں شامل کر لیا۔