Sunan Abi Dawood Hadith 2708 (سنن أبي داود)

[2708]حسن

تقدم طرفہ (2158، 2159) محمد بن إسحاق بن یسار صرح بالسماع عند أحمد وأبي داود وغیرھما

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْمَعْنَی قَالَ أَبو دَاود: وَأَنَا لِحَدِيثِہِ أَتْقَنُ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ،عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ مَوْلَی تُجِيبَ،عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ،عَنْ رُوَيْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ،أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَرْكَبْ دَابَّةً مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ،حَتَّی إِذَا أَعْجَفَہَا رَدَّہَا فِيہِ،وَمَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللہِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَلْبَسْ ثَوْبًا مِنْ فَيْءِ الْمُسْلِمِينَ،حَتَّی إِذَا أَخْلَقَہُ رَدَّہُ فِيہِ

سیدنا رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ’’جس شخص کا اﷲ اور قیامت پر ایمان ہے،اسے روا نہیں کہ مسلمانوں کی غنیمت میں سے کسی جانور پر سواری کرتا رہے حتیٰ کہ جب اسے لاغر کر ڈالے تو اسے غنیمت میں واپس کر دے۔اور جس کا اﷲ اور قیامت پر ایمان ہے اسے جائز نہیں کہ مسلمانوں کی غنیمت میں سے کپڑا پہنے اور جب اسے بوسیدہ کر دے تو وہ اسے اس میں واپس کر دے۔‘‘