Sunan Abi Dawood Hadith 2709 (سنن أبي داود)

[2709] إسنادہ ضعیف

نسائی فی الکبریٰ (8670)

أبو إسحاق السبیعي عنعن وأبو عبیدۃ عن أبیہ: منقطع

وحدیث البخاري (39613963) ومسلم (1800) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 98، 99

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،قَالَ:،أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِيمُ يَعْنِي ابْنَ يُوسُفَ،قَالَ: قَالَ أبو دَاود: ہُوَ إِبْرَاہِيمُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ السُّبَيْعِيُّ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السُّبَيْعِيِّ،قَالَ:،حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: مَرَرْتُ،فَإِذَا أَبُو جَہْلٍ صَرِيعٌ قَدْ ضُرِبَتْ رِجْلُہُ،فَقُلْتُ: يَا عَدُوَّ اللہِ يَا أَبَا جَہْلٍ! قَدْ أَخْزَی اللہُ الْأَخِرَ! قَالَ: وَلَا أَہَابُہُ عِنْدَ ذَلِكَ،فَقَالَ: أَبْعَدُ مِنْ رَجُلٍ قَتَلَہُ قَوْمُہُ،فَضَرَبْتُہُ بِسَيْفٍ غَيْرِ طَائِلٍ،فَلَمْ يُغْنِ شَيْئًا،حَتَّی سَقَطَ سَيْفُہُ مِنْ يَدِہِ،فَضَرَبْتُہُ بِہِ حَتَّی بَرَدَ

سیدنا ابوعبیدہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ (غزوہ بدر میں) میں ابوجہل کے پاس سے گزرا۔وہ گرا پڑا تھا اور اس کی ٹانگ پر ضرب لگی تھی۔میں نے اس سے کہا: اے اﷲ کے دشمن! اے ابوجہل! (بالآخر) اﷲ نے (تجھ) کمینے کو ذلیل کر ہی دیا (ابن مسعود رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ مجھے اس وقت اس سے کوئی خوف نہ تھا۔تو اس نے کہا: تعجب (اور حسرت) ہے اس آدمی پر کہ اس کی اپنی ہی قوم نے اسے قتل کر دیا تو میں نے اس کو اپنی تلوار سے مارا جو کند سی تھی اور اس نے کوئی فائدہ نہ دیا۔(اسے قتل نہ کر سکی۔) لیکن اس کے ہاتھ سے اس کی تلوار گر گئی،تب میں نے اس سے اس کو مارا حتیٰ کہ ٹھنڈا ہو گیا۔