Sunan Abi Dawood Hadith 2725 (سنن أبي داود)
[2725]صحیح
صحیح بخاری (4233) صحیح مسلم (2502)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ،قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ،حَدَّثَنَا بُرَيْدٌ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِي مُوسَی،قَالَ: قَدِمْنَا،فَوَافَقْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ حِينَ افْتَتَحَ خَيْبَرَ،فَأَسْہَمَ لَنَا،-أَوْ قَالَ-: فَأَعْطَانَا مِنْہَا،وَمَا قَسَمَ لِأَحَدٍ غَابَ عَنْ فَتْحِ خَيْبَرَ مِنْہَا شَيْئًا،إِلَّا لِمَنْ شَہِدَ مَعَہُ،إِلَّا أَصْحَابَ سَفِينَتِنَا،جَعْفَرٌ وَأَصْحَابُہُ فَأَسْہَمَ لَہُمْ مَعَہُمْ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ (حبشہ سے) واپس آئے (اور خیبر پہنچے) جبکہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کو فتح کر لیا تھا تو آپ ﷺ نے ہم لوگوں کو بھی حصہ دیا یا کہا کہ آپ ﷺ نے ہمیں بھی اس میں سے کچھ دیا۔حالانکہ آپ ﷺ نے فتح خیبر سے غائب رہنے والوں میں سے کسی کو بھی کچھ نہ دیا تھا۔صرف انہی لوگوں کو دیا جو آپ ﷺ کے ساتھ حاضر تھے مگر ہم لوگ جو کشتی میں سوار ہو کر آئے تھے۔سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو دیگر مجاہدین کے ساتھ حصہ دیا۔