Sunan Abi Dawood Hadith 273 (سنن أبي داود)
[273]صحیح
صحیح بخاری (302) صحیح مسلم (293)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا،قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: يَأْمُرُنَا فِي فَوْحِ حَيْضَتِنَا أَنْ نَتَّزِرَ،ثُمَّ يُبَاشِرُنَا،وَأَيُّكُمْ يَمْلِكُ إِرْبَہُ؟! كَمَا كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْلِكُ إِرْبَہُ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے (یعنی زوجات کے) شدت حیض کے دنوں میں ہمیں حکم دیتے کہ ہم اپنی چادر کس کے باندھ لیں اور پھر ہمارے ساتھ لیٹ جاتے،اور تم میں سے کون ہے جسے اپنے جذبات پر اس قدر ضبط ہو جیسے کہ رسول اللہ ﷺ کو تھا؟