Sunan Abi Dawood Hadith 2743 (سنن أبي داود)
[2743]صحیح
انظر الحدیث الآتي (2744)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ،قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ يَعْنِي ابْنَ سُلَيْمَانَ الْكِلَابِيَّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ سَرِيَّةً إِلَی نَجْدٍ،فَخَرَجْتُ مَعَہَا،فَأَصَبْنَا نَعَمًا كَثِيرًا،فَنَفَّلَنَا أَمِيرُنَا بَعِيرًا, بَعِيرًا لِكُلِّ إِنْسَانٍ،ثُمَّ قَدِمْنَا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ،فَقَسَمَ بَيْنَنَا غَنِيمَتَنَا،فَأَصَابَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا بَعْدَ الْخُمُسِ،وَمَا حَاسَبَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالَّذِي أَعْطَانَا صَاحِبُنَا،وَلَا عَابَ عَلَيْہِ بَعْدَ مَا صَنَعَ،فَكَانَ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنَّا ثَلَاثَةَ عَشَرَ بَعِيرًا, بِنَفْلِہِ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دستہ نجد کی جانب روانہ کیا،میں بھی ان کے ساتھ تھا۔ہمیں بہت سے جانور ہاتھ آئے تو ہمارے امیر نے ہم میں سے ہر ہر شخص کو ایک ایک اونٹ بطور نفل دیا۔پھر ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچے اور آپ ﷺ نے ہم میں ہماری غنیمتیں تقسیم کیں تو ہم میں سے ہر ہر شخص کو خمس نکالنے کے بعد بارہ بارہ اونٹ ملے اور ہمارے امیر نے جو ہمیں دیا تھا اس کا رسول اللہ ﷺ نے کوئی محاسبہ نہ فرمایا اور نہ اس کی کاروائی پر کوئی عیب لگایا،اس طرح ہمیں نفل سمیت تیرہ تیرہ اونٹ ملے۔