Sunan Abi Dawood Hadith 2744 (سنن أبي داود)
[2744]صحیح
صحیح بخاری (3134) صحیح مسلم (1749)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ،عَنْ مَالِكٍ ح،وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مَسْلَمَةَ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ مَوْہَبٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ الْمَعْنَی،عَنْ نَافِعٍ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ سَرِيَّةً فِيہَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ قِبَلَ نَجْدٍ،فَغَنِمُوا إِبِلًا كَثِيرَةً،فَكَانَتْ سُہْمَانُہُمُ اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا،وَنُفِّلُوا بَعِيرًا بَعِيرًا. زَادَ ابْنُ مَوْہَبٍ: فَلَمْ يُغَيِّرْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دستہ نجد کی طرف روانہ فرمایا جس میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی شامل تھے۔تو ان لوگوں کو بہت بڑی تعداد میں اونٹ حاصل ہوئے۔چنانچہ لشکر کے مجاہدین کا حصہ بارہ بارہ اونٹ ہوا اور ایک ایک اونٹ بطور نفل مزید دیے گئے۔ابن موہب نے مزید کہا کہ (امیر کی تقسیم میں) رسول اللہ ﷺ نے کوئی تبدیلی نہ فرمائی۔