Sunan Abi Dawood Hadith 2745 (سنن أبي داود)

[2745]صحیح

صحیح مسلم (1749)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا يَحْيَی،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ،قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ،عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي سَرِيَّةٍ،فَبَلَغَتْ سُہْمَانُنَا اثْنَيْ عَشَرَ بَعِيرًا،وَنَفَّلَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ بَعِيرًا بَعِيرًا 2745/1-قَالَ أَبو دَاود: رَوَاہُ بُرْدُ ابْنُ سِنَانٍ،عَنْ نَافِعٍ مِثْلَ حَدِيثِ عُبَيْدِ اللہِ 2745/2-وَرَوَاہُ أَيُّوبُ،عَنْ نَافِعٍ مِثْلَہُ إِلَّا أَنَّہُ قَالَ وَنُفِّلْنَا بَعِيرًا بَعِيرًا... لَمْ يَذْكُرِ النَّبِيَّ ﷺ .

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک دستے میں روانہ کیا تو ہمارے حصے میں بارہ بارہ اونٹ آئے۔اور رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک ایک اونٹ مزید بطور نفل عنایت فرمایا۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس روایت کو برد بن سنان نے بواسطہ نافع،عبیداللہ کی حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔اور ایوب نے بھی نافع سے اسی طرح روایت کیا ہے مگر اس روایت میں ہے کہ ’’ہمیں ایک ایک اونٹ بطور نفل دیا گیا۔‘‘ اس میں نبی کریم ﷺ کا ذکر نہیں ہے۔