Sunan Abi Dawood Hadith 2761 (سنن أبي داود)
[2761]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (3982)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّازِيُّ،حَدَّثَنَا سَلَمَةُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ كَانَ مُسَيْلِمَةُ كَتَبَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ وَقَدْ،حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ،عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَشْجَعَ يُقَالُ لَہُ سَعْدُ بْنُ طَارِقٍ،عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُعَيْمِ بْنِ مَسْعُودٍ الْأَشْجَعِيِّ،عَنْ أَبِيہِ نُعَيْمٍ،قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَہُمَا-حِينَ قَرَأَ كِتَابَ مُسَيْلِمَةَ-: مَا تَقُولَانِ أَنْتُمَا؟،قَالَا: نَقُولُ كَمَا قَالَ،قَالَ: أَمَا وَاللہِ لَوْلَا أَنَّ الرُّسُلَ لَا تُقْتَلُ, لَضَرَبْتُ أَعْنَاقَكُمَا.
محمد بن اسحٰق کی روایت ہے کہ مسلیمہ (کذاب) نے رسول اللہ ﷺ کی طرف خط بھیجا۔(دوسری سند میں ہے) نعیم بن مسعود اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ‘ آپ ﷺ نے مسیلمہ کے دو ایلچیوں سے پوچھا جبکہ آپ ﷺ نے (اس کذاب کا) خط پڑھا کہ ’’تم دونوں (اس کے بارے میں) کیا کہتے ہو؟‘‘ انہوں نے کہا: ہم وہی کہتے ہیں جو اس نے کہا ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ کی قسم! اگر یہ بات نہ ہوتی کہ سفیر اور قاصدوں کو قتل نہیں کیا جاتا ‘ تو میں تم دونوں کی گردنیں اڑا دیتا۔‘‘