Sunan Abi Dawood Hadith 2762 (سنن أبي داود)
[2762] إسنادہ ضعیف
نسائی فی الکبریٰ (8675)
أبو إسحاق عنعن
وحدیث الحاکم (52/3 ح 4377 وسندہ حسن)یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ،عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ،عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ،أَنَّہُ أَتَی عَبْدَ اللہِ،فَقَالَ: مَا بَيْنِي وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْعَرَبِ حِنَةٌ،وَإِنِّي مَرَرْتُ بِمَسْجِدٍ لِبَنِي حَنِيفَةَ،فَإِذَا ہُمْ يُؤْمِنُونَ بِمُسَيْلِمَةَ،فَأَرْسَلَ إِلَيْہِمْ عَبْدَ اللہِ،فَجِيءَ بِہِمْ،فَاسْتَتَابَہُمْ غَيْرَ ابْنِ النَّوَّاحَةِ! قَالَ لَہُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول:ُ لَوْلَا أَنَّكَ رَسُولٌ, لَضَرَبْتُ عُنُقَكَ. فَأَنْتَ الْيَوْمَ لَسْتَ بِرَسُولٍ،فَأَمَرَ قَرَظَةَ بْنَ كَعْبٍ فَضَرَبَ عُنُقَہُ فِي السُّوقِ،ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَی ابْنِ النَّوَّاحَةِ قَتِيلًا بِالسُّوقِ.
حارثہ بن مضرب رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے (جبکہ وہ کوفہ میں والی تھے) اور کہا: مجھے کسی عرب سے کوئی عداوت نہیں اور میں قبیلہ بنو حنیفہ کی مسجد سے گزرا ہوں تو میں نے انہیں پایا ہے کہ وہ لوگ مسلیمہ پر ایمان رکھتے ہیں (یہ مسجد کوفہ ہی میں تھی) پس سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے انہیں بلوا لیا ‘ انہیں لایا گیا تو انہوں نے (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے) ان سے توبہ کروائی ‘ سوائے ابن نواحہ کے ‘ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ آپ ﷺ نے (تجھ سے) کہا تھا: ’’اگر تو سفیر نہ ہوتا تو میں تیری گردن اڑا دیتا۔‘‘ اور آج تو سفیر یا قاصد نہیں ہے۔چنانچہ انہوں نے قرظہ بن کعب رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اس کو بازار میں (سر عام) قتل کر دیا۔پھر فرمایا جو ابن نواحہ کو مقتول دیکھنا چاہتا ہے وہ اسے بازار میں دیکھ لے۔