Sunan Abi Dawood Hadith 2763 (سنن أبي داود)
[2763]حسن
تقدم بعضہ (1290) وأخرجہ النسائي فی الکبریٰ (8685)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ،أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ،عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ ہَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ،أَنَّہَا أَجَارَتْ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ الْفَتْحِ،فَأَتَتِ النَّبِيَّ ﷺ،فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَہُ،فَقَالَ: قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ،وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اسے ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ اس نے فتح مکہ کے روز ایک مشرک کو پناہ دی تھی۔پھر وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں آئی اور یہ واقعہ بیان کیا تو آپ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’ہم نے پناہ دی اسے جس کو تو نے پناہ دی۔ہم نے امان دی اسے جس کو تو نے امان دی۔‘‘