Sunan Abi Dawood Hadith 2768 (سنن أبي داود)

[2768]صحیح

صحیح بخاری (3031) صحیح مسلم (1801)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ،حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: مَنْ لِكَعْبِ بْنِ الْأَشْرَفِ, فَإِنَّہُ قَدْ آذَی اللہَ وَرَسُولَہُ؟. فَقَامَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللہِ! أَتُحِبُّ أَنْ أَقْتُلَہُ؟ قَالَ: نَعَمْ،قَالَ: فَأْذَنْ لِي أَنْ أَقُولَ شَيْئًا! قَالَ: نَعَمْ قُلْ،فَأَتَاہُ،فَقَالَ: إِنَّ ہَذَا الرَّجُلَ قَدْ سَأَلَنَا الصَّدَقَةَ،وَقَدْ عَنَّانَا! قَالَ: وَأَيْضًا لَتَمَلُّنَّہُ! قَالَ: اتَّبَعْنَاہُ،فَنَحْنُ نَكْرَہُ أَنْ نَدَعَہُ،حَتَّی نَنْظُرَ إِلَی أَيِّ شَيْءٍ يَصِيرُ أَمْرُہُ،وَقَدْ أَرَدْنَا أَنْ تُسْلِفَنَا وَسْقًا أَوْ وَسْقَيْنِ،قَالَ كَعْبٌ: أَيَّ شَيْءٍ تَرْہَنُونِي؟ قَالَ: وَمَا تُرِيدُ مِنَّا؟ قَالَ: نِسَاءَكُمْ،قَالُوا: سُبْحَانَ اللہِ! أَنْتَ أَجْمَلُ الْعَرَبِ،نَرْہَنُكَ نِسَاءَنَا فَيَكُونُ ذَلِكَ عَارًا عَلَيْنَا؟ قَالَ: فَتَرْہَنُونِي أَوْلَادَكُمْ! قَالُوا: سُبْحَانَ اللہِ! يُسَبُّ ابْنُ أَحَدِنَا فَيُقَالُ رُہِنْتَ بِوَسْقٍ أَوْ وَسْقَيْنِ قَالُوا نَرْہَنُكَ اللَّأْمَةَ يُرِيدُ: السِّلَاحَ-،قَالَ: نَعَمْ،فَلَمَّا أَتَاہُ, نَادَاہُ،فَخَرَجَ إِلَيْہِ وَہُوَ مُتَطَيِّبٌ يَنْضَحُ رَأْسُہُ،فَلَمَّا أَنْ جَلَسَ إِلَيْہِ-وَقَدْ كَانَ جَاءَ مَعَہُ بِنَفَرٍ ثَلَاثَةٍ أَوْ أَرْبَعَةٍ-،فَذَكَرُوا لَہُ،قَالَ: عِنْدِي فُلَانَةُ وَہِيَ أَعْطَرُ نِسَاءِ النَّاسِ،قَالَ: تَأْذَنُ لِي فَأَشُمَّ؟ قَالَ: نَعَمْ،فَأَدْخَلَ يَدَہُ فِي رَأْسِہِ فَشَمَّہُ،قَالَ: أَعُودُ؟ قَالَ: نَعَمْ،فَأَدْخَلَ يَدَہُ فِي رَأْسِہِ،فَلَمَّا اسْتَمْكَنَ مِنْہُ, قَالَ: دُونَكُمْ! فَضَرَبُوہُ حَتَّی قَتَلُوہُ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’کون ہے جو کعب بن اشرف کی خبر لے؟ بلاشبہ اس نے اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دی ہے۔‘‘ پس محمد بن مسلمہ کھڑے ہوئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں حاضر ہوں۔کیا آپ ﷺ چاہتے ہیں کہ میں اسے قتل کر ڈالوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں!‘‘ انہوں نے کہا: مجھے اجازت دیجئیے کہ میں اس کے سامنے کوئی بات بنا سکوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں! تم کہہ سکتے ہو۔‘‘ چنانچہ محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے اور کہا: اس آدمی نے ہم سے صدقات طلب کئے ہیں اور ہمیں بہت تنگ کر رکھا ہے۔اس نے کہا: ابھی تم اس شخص سے اور بھی اکتا جاؤ گے۔ابن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: چونکہ ہم اس کی پیروی اختیار کر چکے ہیں اس لیے فوراً اسے چھوڑ دینا مناسب نہیں ہے حتیٰ کہ دیکھ لیں کہ اس کا انجام کیا ہوتا ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ تم ہمیں ایک دو وسق (غلہ وغیرہ) دے دو۔کعب نے کہا: بطور رہن کیا چیز دو گے؟ انہوں نے کہا: تم ہم سے کیا چاہتے ہو۔اس نے کہا: اپنی عورتیں دے دو۔انہوں نے کہا: سبحان اللہ!تم عرب کے حسین ترین شخص ہو ‘ ہم تمہیں اپنی عورتیں بطور رہن دے دیں ‘ تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی عار ہو گی۔وہ بولا: چلو اپنی اولادیں دے دو۔انہوں نے کہا: سبحان اللہ! (ساری زندگی) ہمارے بچے کو یہ گالی دی جاتی رہے گی کہ تمہیں تو ایک یا دو وسق کے بدلے میں رہن رکھا گیا تھا۔انہوں نے کہا: ہاں ہم اپنا اسلحہ بطور رہن دے سکتے ہیں۔تو وہ بولا ہاں ٹھیک ہے۔چنانچہ وہ لوگ جب اس کے پاس آئے تو ابن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اس کو آواز دی ‘ وہ باہر آیا ‘ اس نے خوشبو لگا رکھی تھی اور اس کا سر خوشبو سے مہک رہا تھا۔پس جب وہ اس کے پاس بیٹھ گیا۔اور محمد بن مسلمہ اپنے ساتھ تین یا چار ساتھیوں کو بھی لائے تھے۔سب نے اس سے خوشبو کا تذکرہ کیا۔وہ کہنے لگا: میرے ہاں فلاں عورت ہے جو بہترین خوشبو والی عورت ہے۔ابن مسلمہ نے کہا: اگر اجازت دو تو میں سونگھ لوں۔اس نے کہا: ہاں ہاں۔پس انہوں نے اپنا ہاتھ اس کے سر میں کیا اور اسے سونگھا۔انہوں نے کہا: ذرا ایک بار پھر۔اس نے کہا: ہاں ہاں۔تو انہوں نے اپنا ہاتھ اس کے سر میں ڈالا اور اس کے بالوں کو خوب جکڑ لیا اور اپنے ساتھیوں سے کہا: لو اپنا کام کرو ‘ تو انہوں نے اس کو مارا حتیٰ کہ قتل کر ڈالا۔