Sunan Abi Dawood Hadith 2782 (سنن أبي داود)
[2782]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِيُّ،حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ،حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ،حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ حِينَ أَقْبَلَ مِنْ حَجَّتِہِ،دَخَلَ الْمَدِينَةَ،فَأَنَاخَ عَلَی بَابِ مَسْجِدِہِ،ثُمَّ دَخَلَہُ،فَرَكَعَ فِيہِ رَكْعَتَيْنِ،ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَی بَيْتِہِ. قَالَ نَافِعٌ فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ كَذَلِكَ يَصْنَعُ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے حج سے واپس تشریف لائے اور مدینے میں داخل ہوئے تو اپنی اونٹنی کو مسجد کے دروازے کے پاس بٹھایا اور مسجد میں چلے گئے اور دو رکعتیں ادا کیں پھر اپنے گھر تشریف لے گئے۔نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔