Sunan Abi Dawood Hadith 2783 (سنن أبي داود)
[2783]إسنادہ حسن
قال تنویر الحق الترمذی: زبیر بن عثمان: وقال ابن حبان: ’’من ثقات العلماء المدینۃ ومتقنیھم‘‘ (مشاہیر علماء الامصار؛ 1035) وذکرہ فی الثقات ایضًا
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ التِّنِّيسِيُّ،حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ،حَدَّثَنَا الزَّمْعِيُّ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُرَاقَةَ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ أَخْبَرَہُ, أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ،أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: إِيَّاكُمْ وَالْقُسَامَةَ،قَالَ: فَقُلْنَا: وَمَا الْقُسَامَةُ؟ قَالَ: الشَّيْءُ يَكُونُ بَيْنَ النَّاسِ فَيَجِيءُ فَيَنْتَقِصُ مِنْہُ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’قسامہ (تقسیم کرنے کی اجرت) سے بچو۔‘‘ ہم نے عرض کیا ’’قسامہ‘‘ سے کیا مراد ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’کوئی چیز لوگوں میں مشترک ہو اور کوئی آئے اور اس میں سے (اپنے لیے) کچھ نکال لے۔‘‘