Sunan Abi Dawood Hadith 2790 (سنن أبي داود)

[2790] إسنادہ ضعیف

ترمذی (1495)

شریک والحکم بن عتیبۃ مدلسان و عنعنا

و أبو الحسناء ’’مجہول‘‘ (تقریب التہذیب: 8053)

انوار الصحیفہ ص 101

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،حَدَّثَنَا شَرِيكٌ،عَنْ أَبِي الْحَسْنَاءِ عَنِ الْحَكَمِ،عَنْ حَنَشٍ،قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا يُضَحِّي بِكَبْشَيْنِ؟ فَقُلْتُ لَہُ: مَا ہَذَا؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَوْصَانِي أَنْ أُضَحِّيَ عَنْہُ،فَأَنَا أُضَحِّي عَنْہُ

جناب حنش (حنش الکنانی ‘ حنش صنعانی) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ دو مینڈھوں کی قربانی کیا کرتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا یہ کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے مجھے وصیت فرمائی تھی کہ میں ان کی طرف سے قربانی کیا کروں۔چنانچہ میں آپ ﷺ کی طرف سے قربانی کیا کرتا ہوں۔