Sunan Abi Dawood Hadith 2791 (سنن أبي داود)

[2791]صحیح

صحیح مسلم (1977)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُعَاذٍ،حَدَّثَنَا أَبِي،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو،حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُسْلِمٍ اللَّيْثِيُّ،قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ،يَقُولُ: سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ،تَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّم:َ مَنْ كَانَ لَہُ ذِبْحٌ يَذْبَحُہُ،فَإِذَا أَہَلَّ ہِلَالُ ذِي الْحِجَّةِ, فَلَا يَأْخُذَنَّ مِنْ شَعْرِہِ،وَلَا مِنْ أَظْفَارِہِ شَيْئًا،حَتَّی يُضَحِّيَ. قَالَ أَبو دَاود: اخْتَلَفُوا عَلَی مَالِكٍ وَعَلَی مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو فِي عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ،قَالَ بَعْضُہُمْ: عُمَرُ،وَأَكْثَرُہُمْ قَالَ: عَمْرٌو. قَالَ أَبو دَاود: وَہُوَ عَمْرُو بْنُ مُسْلِمِ بْنِ أُكَيْمَةَ اللَّيْثِيُّ الْجُنْدُعِيُّ.

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’جس کے پاس کوئی جانور ہو جسے وہ (قربانی کے لیے) ذبح کرنا چاہتا ہو تو ذوالحجہ کا چاند نظر آ جانے کے بعد اپنے بال اور ناخن ہرگز نہ کاٹے حتیٰ کہ قربانی کر لے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: امام مالک اور محمد بن عمرو کے تلامذہ کا ’’عمرو بن مسلم اللیثی‘‘ کے نام میں اختلاف ہے۔کچھ اسے عمر بن مسلم کہتے ہیں جبکہ اکثر نے عمرو کہا ہے۔امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں یہ عمرو بن مسلم بن اکیمہ اللیثی الجندعی ہے۔