Sunan Abi Dawood Hadith 2796 (سنن أبي داود)

[2796] سندہ ضعیف

ترمذی (1496) نسائی (4395 ابن ماجہ (3128)

حفص بن غیاث مدلس و عنعن

و أبو جعفر محمد بن علي لم یسمع من أبي سعید کما في اتحاف المھرۃ (403/5)

و حدیث مسلم (1967) یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 185

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ،حَدَّثَنَا حَفْصٌ،عَنْ جَعْفَرٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ يُضَحِّي ﷺ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ،يَنْظُرُ فِي سَوَادٍ،وَيَأْكُلُ فِي سَوَادٍ،وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ.

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایسا مینڈھا قربانی کیا کرتے تھے جو سینگوں والا اور نر (غیر خصی) ہوتا ‘ جو سیاہی میں دیکھتا (آنکھیں سیاہ ہوتیں) ‘ سیاہی میں کھاتا (منہ کالا ہوتا) اور سیاہی میں چلتا تھا (پاؤں بھی کالے ہوتے)۔