Sunan Abi Dawood Hadith 2799 (سنن أبي داود)
[2799]صحیح
ولہ شاھد صحیح عند الحاکم (4/226 ح 7538) مشکوۃ المصابیح (1467)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ،حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ-يُقَالُ لَہُ: مُجَاشِعٌ-مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ-،فَعَزَّتِ الْغَنَمُ،فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَی،أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَقُولُ: إِنَّ الْجَذَعَ يُوَفِّي مِمَّا يُوَفِّي مِنْہُ الثَّنِيُّ. قَالَ أَبو دَاود: وَہُوَ مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ.
جناب عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ایک صحابی کے ساتھ تھے جن کا نام مجاشع تھا جو کہ قبیلہ بنی سلیم میں سے تھے۔(قربانی کے لیے) بکریاں (تقسیم کی گئیں تو) کم ہو گئیں۔پس انہوں نے ایک منادی کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ اعلان کر دے کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے ’’بلاشبہ ((جذع)) (ایک سالہ) ((ثنی)) (دو دانتے) کی جگہ کفایت کر جاتا ہے۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے فرمایا اس (صحابی) کا نام مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ ہے۔