Sunan Abi Dawood Hadith 2801 (سنن أبي داود)
[2801]صحیح
صحیح بخاری (5556) صحیح مسلم (1961)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ،حَدَّثَنَا خَالِدٌ،عَنْ مُطَرِّفٍ،عَنْ عَامِرٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ،قَالَ: ضَحَّی خَالٌ لِي-يُقَالُ لَہُ: أَبُو بُرْدَةَ-قَبْلَ الصَّلَاةِ, فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ: شَاتُكَ شَاةُ لَحْمٍ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ! إِنَّ عِنْدِي دَاجِنًا جَذَعَةً مِنَ الْمَعْزِ؟ فَقَالَ: اذْبَحْہَا،وَلَا تَصْلُحُ لِغَيْرِكَ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے ماموں نے جب کا نام ابوبردہ تھا ‘ نماز سے پہلے ہی قربانی کر ڈالی۔رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا ’’تیری بکری تو گوشت کی بکری ہوئی۔‘‘ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس گھر کی پلی ہوئی ایک جذع بکری ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اسے ذبح کر دو ‘ لیکن تیرے سوا کسی اور کے لیے درست نہیں ہو گی۔‘‘