Sunan Abi Dawood Hadith 2817 (سنن أبي داود)

[2817]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَابِتٍ الْمَرْوَزِيُّ،حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: فَكُلُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ[الأنعام: 118]،وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ[الأنعام: 121] فَنُسِخَ،وَاسْتَثْنَی مِنْ ذَلِكَ،فَقَالَ: وَطَعَامُ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ حِلٌّ لَكُمْ وَطَعَامُكُمْ حِلٌّ لَہُمْ[المائدة: 5:.

قرآن سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ((فکلوا مما ذکر اسم اللہ علیہ)) ’’کھاؤ وہ چیزیں جن پر اللہ کا نام لیا گیا ہو۔‘‘ اور اگلی آیت میں ہے قرآن ((ولا تأکلوا مما لم یذکر اسم اللہ علیہ)) /قرآن ’’وہ چیزیں مت کھاؤ جن پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔‘‘ اسے منسوخ کر کے (اہل کتاب کے طعام کو ہمارے لیے حلال کر دیا گیا اور) فرمایا ((وطعام الذین أوتوا الکتاب حل لکم وطعامکم حل لہم)) /قرآن ’’جن لوگوں کو کتاب دی گئی ہے ان کا طعام تمہارے لیے حلال ہے اور تمہارا طعام ان کے لیے حلال ہے۔‘‘