Sunan Abi Dawood Hadith 2818 (سنن أبي داود)
[2818] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (3173)
سماک عن عکرمۃ سلسلۃ ضعیفۃ
وللحدیث شاھد ضعیف فی المعجم الکبیر للطبراني (11614)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ،أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ،حَدَّثَنَا سِمَاكٌ،عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،فِي قَوْلِہِ: وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَی أَوْلِيَائِہِمْ[الأنعام: 121], يَقُولُونَ: مَا ذَبَحَ اللہُ, فَلَا تَأْكُلُوا،وَمَا ذَبَحْتُمْ أَنْتُمْ فَكُلُوا،فَأَنْزَلَ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ: وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللہِ عَلَيْہِ...[الأنعام: 121].
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ((وإن الشیاطین لیوحون إلی أولیائہم)) ’’اور شیطان اپنے دوستوں کو الہام کرتے ہیں۔‘‘ (کی تفسیر) میں مروی ہے کہ وہ کہتے ہیں: جسے اللہ تعالیٰ نے ذبح کیا (مارا) ہو اسے مت کھاؤ اور جسے تم خود ذبح کرو ‘ وہ کھا لو۔تو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا ((ولا تأکلوا مما لم یذکر اسم اللہ علیہ)) ’’وہ چیز مت کھاؤ جس پر اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔‘‘