Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 284 (سنن أبي داود)

[284] إسنادہ ضعیف

بھیۃ: لا تعرف (تقریب: 8547)

وأبو عقیل یحیی بن المتوکل: ضعیف (تقریب: 7633) وقال الھیثمي: وھو ضعیف عند الجمھور (مجمع الزوائد 5/ 53)

انوار الصحیفہ ص 24

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ،حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ،عَنْ بُہَيَّةَ،قَالَتْ: سَمِعْتُ امْرَأَةً تَسْأَلُ عَائِشَةَ عَنِ امْرَأَةٍ فَسَدَ حَيْضُہَا،وَأُہْرِيقَتْ دَمًا؟ فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ آمُرَہَا, فَلْتَنْظُرْ قَدْرَ مَا كَانَتْ تَحِيضُ فِي كُلِّ شَہْرٍ وَحَيْضُہَا مُسْتَقِيمٌ،فَلْتَعْتَدَّ بِقَدْرِ ذَلِكَ مِنَ الْأَيَّامِ،ثُمَّ لِتَدَعِ الصَّلَاةَ فِيہِنَّ أَوْ بِقَدْرِہِنَّ،ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ،ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ،ثُمَّ لِتُصَلِّ.

بہیہ سے روایت ہے،کہا کہ میں نے ایک عورت کو سنا جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھ رہی تھی کہ جس عورت کا نظام حیض خراب ہو گیا ہو اور اسے بہت زیادہ خون آتا ہو (تو وہ کیا کرے؟) تو (انہوں نے کہا) مجھے رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا ہے کہ میں اسے کہوں کہ اتنے دن انتظار کرے جتنے کہ ہر مہینے اسے حیض آتا تھا جب کہ اس کا حیض صحیح تھا تو اس قدر ایام شمار کرے اور ان میں نماز چھوڑے رہے،پھر غسل کرے۔کپڑے سے لنگوٹ باندھے اور نماز پڑھے۔