Sunan Abi Dawood Hadith 2876 (سنن أبي داود)

[2876]صحیح

صحیح بخاری (1276) صحیح مسلم (940)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ وَلَمْ تَكُنْ لَہُ إِلَّا نَمِرَةٌ كُنَّا إِذَا غَطَّيْنَا بِہَا رَأْسَہُ خَرَجَتْ رِجْلَاہُ وَإِذَا غَطَّيْنَا رِجْلَيْہِ خَرَجَ رَأْسُہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ غَطُّوا بِہَا رَأْسَہُ وَاجْعَلُوا عَلَی رِجْلَيْہِ مِنْ الْإِذْخِرِ

سیدنا خباب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ احد کے روز شہید ہو گئے اور ان کے پاس صرف ایک دھاری دار چادر تھی۔ہم جب اس سے ان کا سر ڈھانپتے تو پاؤں ننگے ہو جاتے اور جب پاؤں ڈھانپتے تو سر ننگا ہو جاتا۔پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس سے ان کا سر ڈھانپ دو اور پاؤں پر کچھ اذخر (گھاس) ڈال دو۔‘‘