Sheikh Zubair Alizai

Sunan Abi Dawood Hadith 288 (سنن أبي داود)

[288]صحیح

انظر سنن ابی داود: 285

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَقِيلٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ،عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ،أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ-خَتَنَةَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَتَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ-اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ،فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي ذَلِكَ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِنَّ ہَذِہِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ،وَلَكِنْ ہَذَا عِرْقٌ،فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي. قَالَتْ عَائِشَةُ: فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ فِي مِرْكَنٍ, فِي حُجْرَةِ أُخْتِہَا زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ،حَتَّی تَعْلُوَ حُمْرَةُ الدَّمِ الْمَاءَ.

جناب عروہ بن زبیر اور عمرہ بنت عبدالرحمٰن،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی کریم ﷺ سے راوی ہیں،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہ جو کہ رسول اللہ ﷺ کی سالی اور عبدالرحمٰن بن عوف کی اہلیہ تھیں،ان کو سات سال تک استحاضہ رہا۔انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بارے میں مسئلہ پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’یہ حیض نہیں بلکہ ایک رگ (کا خون) ہے،لہٰذا غسل کرو اور نماز پڑھو۔‘‘ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ وہ اپنی بہن زینب بنت حجش کے حجرے میں ایک لگن میں غسل کرتیں،تو خون کی سرخی پانی پر چھا جاتی تھی۔