Sunan Abi Dawood Hadith 2896 (سنن أبي داود)
[2896] إسنادہ ضعیف
ترمذی (2099)
قتادۃ عنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ أَخْبَرَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنً أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ إِنَّ ابْنَ ابْنِي مَاتَ فَمَا لِي مِنْ مِيرَاثِہِ فَقَالَ لَكَ السُّدُسُ فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاہُ فَقَالَ لَكَ سُدُسٌ آخَرُ فَلَمَّا أَدْبَرَ دَعَاہُ فَقَالَ إِنَّ السُّدُسَ الْآخَرَ طُعْمَةٌ قَالَ قَتَادَةُ فَلَا يَدْرُونَ مَعَ أَيِّ شَيْءٍ وَرَّثَہُ قَالَ قَتَادَةُ أَقَلُّ شَيْءٍ وَرِثَ الْجَدُّ السُّدُسُ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا: میرا پوتا فوت ہو گیا ہے ‘ تو میرے لیے اس کی وراثت میں سے کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا ’’تیرے لیے چھٹا حصہ ہے۔‘‘ جب اس نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا ’’تیرے لیے ایک اور چھٹا حصہ بھی ہے۔‘‘ جب اس نے پشت پھیری تو آپ ﷺ نے اسے بلایا اور فرمایا ’’یہ دوسرا چھٹا حصہ تحفہ ہے۔‘‘ قتادہ رحمہ اللہ نے کہا: لوگ نہیں جان سکے کہ کس چیز کے ساتھ اسے وارث بنایا۔قتادہ نے (یہ بھی) کہا: دادا کا کم از کم حصہ وراثت چھٹا ہے۔