Sunan Abi Dawood Hadith 2897 (سنن أبي داود)
[2897] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (2723)
الحسن عن عمر: لم یدرکہ (تحفۃ الأشراف 20/8) فالسند منقطع
والحدیث السابق (الأصل: 2895) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ أَنْ عُمَرَ قَالَ أَيُّكُمْ يَعْلَمُ مَا وَرَّثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْجَدَّ فَقَالَ مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ أَنَا وَرَّثَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ السُّدُسَ قَالَ مَعَ مَنْ قَالَ لَا أَدْرِي قَالَ لَا دَرَيْتَ فَمَا تُغْنِي إِذًا
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا تم میں سے کوئی جانتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دادا کو کیا وراثت دی تھی؟ تو سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے کہا: میں جانتا ہوں ‘ رسول اللہ ﷺ نے اسے چھٹا حصہ دیا تھا۔انہوں نے پوچھا: کس کے ساتھ؟ کہا: مجھے نہیں معلوم۔تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم نے نہیں جانا (تمہارا ادھوری بات بتانے کا) کیا فائدہ؟