Sunan Abi Dawood Hadith 290 (سنن أبي داود)
[290]صحیح
صحیح مسلم (334)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَوْہَبٍ الْہَمْدَانِيُّ،حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ،عَنْ عَائِشَةَ بِہَذَا الْحَدِيثِ قَالَ فِيہِ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ. قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاہُ الْقَاسِمُ بْنُ مَبْرُورٍ،عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ وَكَذَلِكَ رَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ وَرُبَّمَا قَالَ مَعْمَرٌ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِمَعْنَاہُ وَكَذَلِكَ رَوَاہُ إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي حَدِيثِہِ وَلَمْ يَقُلْ إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَمَرَہَا أَنْ تَغْتَسِلَ. وَكَذَلِكَ رَوَاہُ الْأَوْزَاعِيُّ أَيْضًا قَالَ فِيہِ قَالَتْ عَائِشَةُ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ.
عروہ،سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث روایت کرتے ہیں۔اس میں کہا: چنانچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔(اختلاف اسانید کا بیان) امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: یہ حدیث قاسم بن مبرور نے یونس سے،وہ ابن شہاب سے،وہ عمرہ سے،وہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے انہوں نے ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے۔اور ایسے ہی معمر نے زہری سے اس نے عمرہ سے اس نے عائشہ سے روایت کی ہے۔لیکن معمر نے کبھی ((عن عمرۃ عن أم حبیبۃ)) کہا ہے اور ایسے ہی ابراہیم بن سعد اور ابن عیینہ (دونوں) نے زہری سے وہ عمرہ سے اس نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے۔ابن عیینہ نے اپنی روایت میں کہا کہ (زہری نے) یہ نہیں کہا کہ نبی کریم ﷺ نے اسے غسل کرنے کا حکم دیا تھا۔