Sunan Abi Dawood Hadith 291 (سنن أبي داود)
[291]صحیح
صحیح بخاری (327) صحیح مسلم (334)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ،حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ،فَأَمَرَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ تَغْتَسِلَ،فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ.
جناب عروہ اور عمرہ بنت عبدالرحمٰن (دونوں) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو سات سال تک استحاضہ رہا،تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ غسل کریں،چنانچہ وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔اوزاعی نے بھی ایسے ہی روایت کیا ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔