Sunan Abi Dawood Hadith 2902 (سنن أبي داود)
[2902]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (3055)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ سُفْيَانَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ الْأَصْبَہَانِيِّ عَنْ مُجَاہِدِ بْنِ وَرْدَانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّ مَوْلًی لِلنَّبِيِّ ﷺ مَاتَ وَتَرَكَ شَيْئًا وَلَمْ يَدَعْ وَلَدًا وَلَا حَمِيمًا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ أَعْطُوا مِيرَاثَہُ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ قَرْيَتِہِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ سُفْيَانَ أَتَمُّ و قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ ہَاہُنَا أَحَدٌ مَنْ أَہْلِ أَرْضِہِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَأَعْطُوہُ مِيرَاثَہُ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا ایک غلام فوت ہو گیا اور کچھ مال چھوڑ گیا ‘ اس کی کوئی اولاد اور کوئی رشتہ دار نہ تھا۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اس کی وراثت اس کی بستی والوں میں سے کسی کو دے دو۔‘‘ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سفیان رحمہ اللہ کی روایت زیادہ کامل ہے۔اور مسدد نے کہا: نبی کریم ﷺ نے دریافت فرمایا ’’کیا یہاں کوئی اس کے علاقے کا رہنے والا ہے؟‘‘ صحابہ نے کہا: جی ہاں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس کی وراثت اسی کو دے دو۔‘‘