Sunan Abi Dawood Hadith 2903 (سنن أبي داود)

[2903]حسن

المحاربي عنعن وھو مدلس ولکن تابعہ عباد بن العوام (السنن الکبریٰ للنسائی: 6395) فالحدیث حسن، وانظر انوار الصحیفہ (ص 105، طبع سوم)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ عَنْ جِبْرِيلَ بْنِ أَحْمَرَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ عِنْدِي مِيرَاثَ رَجُلٍ مِنْ الْأَزْدِ وَلَسْتُ أَجِدُ أَزْدِيًّا أَدْفَعُہُ إِلَيْہِ قَالَ اذْہَبْ فَالْتَمِسْ أَزْدِيًّا حَوْلًا قَالَ فَأَتَاہُ بَعْدَ الْحَوْلِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ لَمْ أَجِدْ أَزْدِيًّا أَدْفَعُہُ إِلَيْہِ قَالَ فَانْطَلِقْ فَانْظُرْ أَوَّلَ خُزَاعِيٍّ تَلْقَاہُ فَادْفَعْہُ إِلَيْہِ فَلَمَّا وَلَّی قَالَ عَلَيَّ الرَّجُلُ فَلَمَّا جَاءَہُ قَالَ انْظُرْ كُبْرَ خُزَاعَةَ فَادْفَعْہُ إِلَيْہِ

جناب عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہا کہ ر سول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: میرے پاس قبیلہ ازد کے ایک آدمی کی میراث ہے اور مجھے کوئی ازدی نہیں ملا کہ اسے دے دوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’جاؤ ایک سال تک تلاش کرتے رہو کہ کوئی قبیلہ ازد سے مل جائے۔‘‘ چنانچہ وہ ایک سال کے بعد آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ازدی نہیں ملا کہ اس کے حوالے کر دوں۔آپ ﷺ نے فرمایا ’’جاؤ اور بنو خزاعہ کا جو آدمی تمہیں سب سے پہلے ملے یہ اس کے حوالے کر دو۔‘‘ جب اس نے پیٹھ پھیری تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’اس آدمی کو میری پاس لاؤ۔‘‘ جب وہ آیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’خزاعہ کا بڑا آدمی دیکھو یعنی جو جد اعلیٰ سے قریب تر ہو۔تو یہ میراث اس کے حوالے کر دو۔‘‘